Live Updates

تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس کی پیروی کرنے والی وکلاء کی ٹیم کی تبدیلی کی‌خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 21:41

تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس کی پیروی کرنے والی وکلاء کی ٹیم کی تبدیلی ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس کی پیروی کرنے والی وکلاء کی ٹیم کی تبدیلی کی‌خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبریں سامنے آئی تھیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ میں چل رہے پانامہ لیکس کیس کی پیروی کرنے والے پارٹی کے وکیل حامد خان کی کارگردگی سے نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

حامد خان کی کارگردگی پر پارٹی کے سینئر رہنماوں کو بھی تحفظات ہیں جس کے باعث کیس کی پیروی کرنے والی وکلاء کی ٹیم کی تبدیلی پر غور ہو رہا ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ نعیم الحق کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف قانونی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ قانونی ٹیم سے متعلق بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی اطلاعات حکومتی شرارت ہے۔ ٹیم انتہائی مہارت سے سپریم کورٹ کی معاونت میں مصروف ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات