Live Updates

عمران خان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم سے مطمئن ہیں ،قانونی ٹیم انتہائی مہارت سے سپریم کورٹ کی معاونت میں مصروف ہے ،نعیم الحق

جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) تحریک ا نصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ عمران خان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم سے مطمئن ہیں ،قانونی ٹیم انتہائی مہارت سے سپریم کورٹ کی معاونت میں مصروف ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے شائع ہونے والی خبرکی سخت تردیدکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے پورے مطمئن ہیں ،تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تجربہ کاراورماہرین پرمشتمل ہے ،کوئی جھوٹاپروپیگنڈاوزیراعظم نوازشریف کواحتساب سے نہیں بچاسکتا۔

(جاری ہے)

اخبارات اورٹی وی پرچلنے والی اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں ،اس بے بنیاداوربدنیتی پرمبنی اطلاعات حکومت کی شرارت ہی۔(یاسرعباسی)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات