دوزیراعظم کی مصروفیات،قومی سیرت کانفرنس اسلام آبادسے لاہورمنتقل

وزارت مذہبی اموراب لاہورمیں ہنگامی بنیادوں پرانتظامات کررہی ہے ،2کروڑاخراجات آئیں گے

جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)قومی سیرت کانفرنس کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے بعدوزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اسلام آبادسے لاہورمنتقل کردیاگیااوروزارت مذہبی اموراب لاہورمیں ہنگامی بنیادوں پرانتظامات کررہی ہے ،2کروڑاخراجات آئیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دوروزہ قومی سیرت کانفرنس11اور12ربیع الاول کواسلام آبادکے کنونشن سنٹرمیں ہوناتھی جس کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی تھی تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث کانفرنس کامقام تبدیل کردیاگیاہے،وزارت مذہبی امورکے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرسیرت کانفرنس کولاہورمنتقل کیاجارہاہے ،وزیراعظم 11اور12ربیع الاول کولاہورمیں ہوں گے اوروہ اسلام آبادنہیں آسکتے ،وزارت مذہبی امورہنگامی بنیادوں پرکانفرنس کے انتظامات کررہی ہے ،قومی سیرت کانفرنس پردوکروڑروپے کے اخراجات آئیں گے اورلاہورمیں مقامی ہوٹل یاایوان اقبال میں کانفرنس کے انعقادپرغورکیاجارہاہے ،اس کانفرنس میں دیگرمذاہب کے مندوبین کوبھی مدعوکیاجائیگا۔

(یاسرعباسی)