30 ہزار کھلونا کاروں کے مالک کی خفیہ کلیکشن اس کے مرنے کے بعد دنیا کے سامنے آئی
امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 23:30
ڈینس اریکسن جب پچھلے سال فوت ہوا تو اس کا اثاثہ ایک ہی مکان تھا۔اس کا کوئی وارث نہیں تو اس نے وصیت کی کہ اس کا مکان اور اس میں موجود اشیاء لیک ویل ، منیسوٹا کے چرچ کو دے دی جائیں لیکن جب اس کے مرنے کے بعد اس کے مکان کو کھولا گیا تو سب حیران رہ گئے۔اس کے مکان میں تقریباً ہر جگہ پر کھلونا کاریں، بائیک، ٹرک اور سائیکلیں بھری پڑتی تھیں ۔
اس سب کی مجموعی تعداد 30 ہزار تھی۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کھلونوں کے ذخیروں میں سے ایک ذخیرہ تھا۔چرچ کی چیف فنانشل آفیسر، لیزا لنڈسٹروم، کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئی تو ہر جگہ فرش سے چھت تک کھلونا کاریں تھیں۔اس نے بتایا کہ وہ مبالغہ نہیں کر رہی مگر گھر میں داخل ہوتے ہی دہلیز ، لیونگ روم، بیڈ روم حتی کہ اس دو منزلہ مکان کے باتھ روم بھی کھلونوں سے بھرے ہوئے تھے۔
(جاری ہے)
ڈینس کے کاغذات سے پتا چلتا ہے کہ اس نے 9 سال کی عمر سے کاریں جمع کرنا شروع کیں اور مرنے تک یعنی 60 سال کی عمر تک کاریں جمع کرتا رہا۔
لیزا کا کہناہے کہ کھلونوں کے اس ذخیرے کی قیمت لاکھوں ڈالر میں ہوگی۔اس نے مزید بتایا کہ ان تمام کھلونوں کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم سے چرچ میں نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
2014 میں آٹو لاگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا میں کھلونا کاروںکا سب سے بڑا ذخیرہ لبنان کے کار ریسر بلی کرم کے پاس ہے، اس کے ذخیرے میں 30 ہزار سے زیادہ ماڈلز ہیں۔
55سالہ امریکی شہر بروس پاسکل کے ذخیرے میں3ہزار 5سو کاریں ہیں۔ ان میں سے 175 پروٹو ٹائپ کاریں تو کبھی عوام کے سامنے ہی نہیں آئیں۔ ایسٹ کوسٹ سے تعلق رکھنے والے بروس کو پہلی کار 7 سال کی عمر میں ملی تھی۔اس وقت بروس کے ذخیرے کی مالیت ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔بروس کی خواہش ہے کہ وہ کاروں کا ایک میوزیم بنائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.