Live Updates

گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے اپنی ڈگری وصول کرنے سے انکار کرنے والے نوجوان نبی شاہ کو عمران خان کی جانب سے خصوصی تقریب میں ڈگری عنایت کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 23:57

گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے اپنی ڈگری وصول کرنے سے انکار ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے اپنی ڈگری وصول کرنے سے انکار کرنے والے نوجوان نبی شاہ کو عمران خان کی جانب سے خصوصی تقریب میں ڈگری عنایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پشاور یونیورسٹی کے ایک طالب علم نبی شاہ نے گریجوایشن تقریب کے دوران اقبال ظفر جھگڑا سے اپنی ڈگری وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس اقدام پر نبی شاہ کو حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔ تاہم اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اس طالب علم کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خصوصی طور پر ڈگری عنایت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :