نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار لڑکھڑا گئی، یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑی آئوٹ
فہد شبیر جمعہ 18 نومبر 2016 04:10
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18نومبر۔2016ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔
(جاری ہے)
ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 15رنز بنا کر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،سمیع اسلم بھی 19رنز بنا کر ساؤتھی کو وکٹ دیکر پوویلین جابیٹھے جس کے بعد بابر اعظم بھی آف سٹمپ کے باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرکے پوویلین لوٹے۔
چند بالوں کے بعد ہی یونس خان 2 رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر راول کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور یو ں پاکستان نے 56رنز پر 4وکٹیں کھو دیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 3 کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.