ابو ظہبی میں جعلی کرنسی بیچنے والا شخص گرفتار

جمعہ 18 نومبر 2016 12:49

ابو ظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) ابو ظہبی کے علاقے الرحباء میں جعلی کرنسی بیچنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خفیہ پولیس نے ایک ہو ٹل میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے عرب شہری کو گرفتا ر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل ڈاکٹر راشد بورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کاروئی خفیہ اطلاع پر کی گئی اس دوران ملزم سے 11لاکھ درہم کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی اس کاروائی کے دوران ملزم کے 13لاکھ یورو بھی ضبط کیے گئے۔ ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :