Live Updates

سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 نومبر 2016 18:37

سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی جانب سے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

جبکہ حامد خان نے عمران خان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میڈیا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حامد خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد میرے لیے پاناما کیس کی پیروی ممکن نہیں لہذا پاناما کیس سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے حامد خان کی خدمات پر انہیں سراہا گیا اور کہا گیا کہ حامد خان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور کمٹمنٹ کسی قسم کے شک وشبے سے بالاتر ہیں۔

خواہش ہے کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔ خدمات کے اعتراف پر حامد خان نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں کیس کی پیروی سے الگ ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی سربراہی سنبھالے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات