سندھ اسمبلی میں ایوان کی کارروائی کے دوران ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی رخصت درخواست

جمعہ 18 نومبر 2016 21:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی میںجمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی جانب سے دی جانے والی رخصت کی درخواست زیر غور آئی تو اسپیکر آغا سراج درانی نے اسے منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اگر ارباب صاحب ایوان میں آئے تو بہتر ہوتا ۔ ان کی درخواست آ گئی ہے تو اسے منظور کر لیں ۔بعد ازاں اسپیکر نے ارباب غلام رحیم ، میر اللہ بخش تالپور ، میر ہزار خان بجارانی ، قمر عباس رضوی ، عظیم فاروق اور سلیم راجپوت کی جانب سے دی جانے والی رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں۔