کچہ میں کوئی نو گو ایریا ہے اور نہ ہی جرائم پیشہ گینگ کا وجود باقی ہے ، پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے کچہ میں موجود ہے، آر پی او بہاولپور

جمعہ 18 نومبر 2016 22:51

رحیم یار خان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج محمد ادریس احمد نے کہا ہے کہ کچہ میں نہ کوئی نو گو ایریا ہے اور نہ ہی کوئی جرائم پیشہ گینگ کا وجود باقی ہے ۔ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کچہ میں موجود ہے ۔ کسی جرائم پیشہ کو کچے کو جرائم کی آماجگاہ بنانے کی اجازت ہے نہ موقع دیں گے ۔

عوام کو خوف کے ماحول سے نکال کا امن و سکون کے حالات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر کے ہمراہ کچہ کے ایریا کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنی قیمتی جانوں کی لازوال قربانیاں دے کر اور اپنے شب و روز کی انتھک محنت سے کئی دھائیوں سے جرائم کی آماجگاہ دریائی کچہ کو اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک جرائم پیشہ گروہوں سے آزاد کرایا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کچہ کے ایریا میں اب نہ تو کوئی نو گو ایریا بچا ہے اور نہ ہی کسی جرائم پیشہ گینگ ہے اور نہ ہی کسی جرائم پیشہ گروہ کی کوئی باقیات ہیں عوام امن و سکون سے اپنے معمولات زندگی ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچہ میں پولیس کی متعدد چوکیاں قائم ہیں اور پولیس 24 گھنٹے کچہ میں موجود رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ۔ ۔ اس موقع پر ڈی پی او ذیشان اصغر نے آر پی او محمد ادریس احمد کو ایس ڈی پی او سرکل صادق آباد مہر ناصر علی ثاقب کے ہمراہ کشتی میں سوار ہو کر کچہ کراچی ، کچی جمال سمیت کچہ کے ان تمام علاقوں کا دورہ کیا ۔ آر پی اونے پولیس کی کچہ میں قائم چوکیوں کا دروہ بھی کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :