الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے فریم ورک تیارکرلیا

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے پولیٹکل فنانس ونگ کا ڈھانچہ تیار کرلیاگیا

جمعہ 18 نومبر 2016 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کرلیا، جبکہ پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا عمل ہرسال یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے پولیٹکل فنانس ونگ کا ڈھانچہ تیار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کانفیڈینشل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹکل فنانس ونگ کو ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئیں۔ای سی پی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹکل فنانس کو انتخابی مہم کے اخراجات پر نظررکھنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن اس سلسلے میں ایف بی آر،آڈیٹرجنرل آف پاکستان، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے معاونت لے گا۔