پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداران کا تقرر، پارٹی رہنمائوں کا چیئرمین بلاول بھٹو سے اظہار تشکر

جمعہ 18 نومبر 2016 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شمالی پنجاب اب زیادہ مضبوط اور موثر بن کر ابھرے گی اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہوگی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نرگس فیض ملک، آغا محمد علی، خالد حبیب ڈار، فرخ قریشی، سہیل رومی، ندا نذیر، دانیال چوہدری، بابر منہاس، وسیم نذیر، اصغر گجر، شمیم اعجاز، گلزاری بیگم، زبیدہ رائو، مسرت چوہدری اور دیگر نے نئے منتخب عہدیداروں صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری ندیم چن اور سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا بروقت اور درست فیصلہ ہے۔

پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ قمر زمان کائرہ کی قیادت میں پارٹی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :