پولیس نے عدالت میں فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے کو سی کلاس کرنے کی درخواست دیدی

فیصل رضا عابدی کے گھر سے برآمد اسلحہ کا پرمٹ سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے اسلحہ غیر قانونی نہیں ہیں،تفتیشی افسر

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پولیس نے سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والے اسلحہ کو قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمے کو سی کلاس کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ہفتہ کوسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف ملیر کورٹ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے ملیر کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل رضا عابدی کے گھر سے برآمد اسلحہ کا پرمٹ ان کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے اسلحہ غیر قانونی نہیں ہیں، اس لیے مقدمہ ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سچل میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے جج کی غیر حاضری کی وجہ سے 21 نومبر کو سماعت پررپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔