پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی ڈرون کومارگرایا

بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں 60 میٹر داخل ہوا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی ڈرون کومارگرایا

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2016ء) پاکستان نے اپنی حدود میں گھس آنے والا بھارتی کوئڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹرمیں پاکستانی علاقے میں داخل ہواتھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان میں گھس آنیوالے کوئیڈکاپٹرکوپاکستان نے مارگرایا۔بھارتی جاسوس طیارہ رکھ چکری سیکٹرکے علاقے میں60 میٹرپاکستانی حدودمیں داخل ہواتھا۔ بھارتی ڈرون کوآگاہی پوسٹ کے قریب تباہ کیا گیا ہے۔ بھارتی کوئڈ کاپٹر کا ملبہ پاک فوج کی جانب سے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔