سپریم کورٹ کی ٹی وی چینل کی خبر اور فوٹیج کے مواد کی تردید ، ٹی وی چینل کو نوٹس جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کی ترف سے چلائے گئے نیوز پیکج کی تردید اور مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے دن ٹی وی چینل کے نیوز بلٹن میں چلنے والی خبر اور فوٹیج کا نوٹس لیتے ہوئے دن ٹی وی کی انتظامیہ اور دیگر کوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس 28نومبر کو سماعت کے لئے فکسڈ کردیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا ۔

نوٹ کے مطابق الزام لگایا گیا ہے کہ 18نومبر کو سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم اور مسلم لیگ ن کے سنیٹر نہال ہاشمی کے درمیان ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے بات ہوئی جس پر دن ٹی وی پر پروگرام چلایا گیا اور فوٹیج دیکھائی گئی۔نوٹ میں کہا گیا کہ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منفی پراپگینڈا ، ججز کی کردار کشی،جھوٹی بہتان بازی ’’توہین عدالت‘‘ کے زمرے میں آتی ہے اور آئین کے آرٹیکل , 204(2) (b)توہین عدالت کے آرڈیننس 2003 کے سیکشن ،3 ,4, 17 کی خلاف ورزی ہے ، نوٹ میں کہا گیا کہ ارادتاً فاضل عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اس سے عدالت عظمیٰ کے بارے میں عوام میں غلط تاثر گیا۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار کے نوٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھجوانے اور کیس کو 28 نومبر کو فاضل عدالت میں سماعت کے لیئے فکسڈ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :