قانون تحفظ جنگلی حیات کی خلاف ورزی،حکومت نے تلورکے شکارکیلئے پرمٹ جاری کردیے

اجازت ناموں قطری شہزادہ شیخ حمادبن جاسم کانام بھی شامل، حمادبن جاسم نے پاناما لیکس ایشوپرسپریم کورٹ میں بطورثبوت خط جمع کروارکھا ہے،پرمٹ کے تحت شہزادہ حمادبن جاسم کو10دنوں میں 100تلورشکارکرنے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 نومبر 2016 15:17

قانون تحفظ جنگلی حیات کی خلاف ورزی،حکومت نے تلورکے شکارکیلئے پرمٹ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2016ء) :وفاقی حکومت نے بین الااقوامی سطح پرتحفظ جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2016-17ء میں تلورپرندوں کے شکارکیلئے بڑی تعدادمیں خصوصی پرمٹ جاری کردیے ہیں،ان اجازت ناموں میں قطری شہزادے شیخ حمادبن جاسم بن جابرالثانی کانام بھی شامل ہے۔قومی انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق قطری شہزادے حمادبن جاسم کوپنجاب میں پہلی بارتلورکے شکارکیلئے پرمٹ جاری نہیں کیے گئے،بلکہ ماضی میں بھی عرب شہزادوں کوپنجاب میں شکارکرنے کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ پاناما لیکس ایشوپرسپریم کورٹ میں بطورثبوت خط جمع کروانے کے بعد قطری شہزادہ حمادبن جاسم آج کل خبروں کی زینت بناہواہے۔قطری شہزادے نے خط میں اقرار کیاہے کہ شریف برادران کے ان کے والدکے ساتھ کاروباری مراسم ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں انہوں نے شریف برادران کے لندن میں فلیٹس کی ملکیت کابھی ذکرکیاہے۔دوسری جانب تلورپرندے کے شکارپرصرف بین الاقوامی سطح پرہی پابندی عائد نہیں ہے بلکہ وائلڈلائف کے مقامی قانون کے تحت بھی اس پرندے کے شکارپرپابندی عائد ہے۔جبکہ حکومت نے قطری شہزادے کوبھکراور جھنگ کے علاقوں میں تلورکے شکار کیلئے پرمٹ جاری کیاہے۔حکومتی پرمٹ کے مطابق شہزادہ حمادبن جاسم کو10دنوں کے دوران 100تلورکاشکارکرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :