بلاول بھٹوکی داتادربارپرحاضری،پھولوں کی چادربھی چڑھائی

پاناما کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں،بھارتی سرحدہمارے بچے شہید ہورہے ہیں لیکن وزیراعظم اوروزیرخارجہ کچھ نہیں کررہے ہیں،مجھے نہیں لگتاکہ ابھی تک ہماراکوئی مطالبہ مانا گیاہے،چاچاکیلئے بس دعاکرسکتاہوں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 نومبر 2016 15:39

بلاول بھٹوکی داتادربارپرحاضری،پھولوں کی چادربھی چڑھائی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے داتادربارپرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج داتادربارپرحاضری دینے کیلئے لاہورپہنچیں ۔بلاول بھٹوداتادربارپرحاضری دینے کیلئے داتادربارپہنچیں تو ان کامحکمہ اوقاف کے سیکرٹری نوازش علی نے استقبال کیا۔

اس موقعہ پران کے ہمراہ قمرزمان کائرہ،ندیم افضل چن ودیگربھی تھے۔داتادربارآمدپرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاناما کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔احتساب کے بغیرجمہوریت کاکوئی تصورنہیں‌ہے۔بھارتی سرحدہمارے بچے شہید ہورہے ہیں لیکن وزیراعظم اور وزیرخارجہ کچھ نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتاکہ اب تک اسحاق ڈاریاکسی نے بھی ہماری ایک بھی ڈیمانڈقبول نہیں کی۔لیکن مجھے امیدہے کہ مطالبات مان لیے جائینگے۔آج اتوارہے کوئی مصروفیات نہیں تھیں۔پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں مزیدبڑھائینگے۔انہوں نے عمران چاچاکے سوال پرکہاکہ چاچاکیلئے بس دعاکرسکتاہوں۔

متعلقہ عنوان :