بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر معذرت خواہ ہیں ‘مظفرآباد میں کی لوڈ شیڈنگ واپڈا کے شیڈول کے مطابق ہورہی ہے ‘فنی خرابیں یا دیگر مسائل کیلئے لوڈ شیڈنگ کرنی ہوتی ہے تو برقیات باقاعدہ پہلے شیڈول جاری کرتا ہے ‘صارفین غیر قانونی کنکشن سے دور رہیں

ایکسئن برقیات بشیر قریشی کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 15:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ایکسئن برقیات بشیر قریشی نے کہا کہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہورہا ہے جس کے ہم معذرت خواہ ہیں دارلحکومت مظفرآباد میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ واپڈا کے شیڈیول کے مطابق ہورہی ہے جبکہ فنی خرابیں یا دیگر مسائل کے لئے لوڈ شیڈنگ کرنی ہوتی ہے تو برقیات باقاعدہ پہلے شیڈیول جاری کرتا ہے صارفین غیر قانونی کنکشن سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بل بروقت ادائیگی اور پریشانی سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے صارفین کی جانب ریکوری کے لئے بہت جلد ایک بڑا آپریشن شروع کیا جانے والا ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بشیر قریشی نے کہا کہ اس وقت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری اور دریائوں میں پانی کی کمی کے باعث ہورہی ہے جبکہ بجلی پر لوڈ پڑنے سے بجلی بار بار ٹرپ ہورہی ہے جس کے لئے محکمہ برقیا ت کا عملہ دن رات اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول واپڈ اکی جانب سے جاری ہوتا ہے اس سے برقیات کا کو ئی تعلق نہیں ہے انھوں نے کہا کہ کسی جگہ پر بجلی کے کھنبوں پر کام کے لئے برقیا ت کی طرف سے وہ بھی شیڈول کے مطابق بجلی بند جس کے لئے باقاعدہ پہلے اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے پھر بجلی بند کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ صارفین اپنے بقایاجات بل کی فوری ادائیگی کے لئے موثر اقدامات کریں تاکہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ برقیات کی جانب سے بہت جلد بقایاجات بلات کی ریکوری کے لئے ایک بڑ آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کی جائے گی انھوں نے کہا مظفرآباد اور اس کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی بجلی کے کنکشن لگا رکھیں ہیں جس میں محکمہ کے اہلکار بھی شامل ہیں مگر میں ان کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ وہ باز آجائیں نہیں تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔