سندھ اسمبلی ، شہداء کربلا اور مخدوم امین فہیم کیلئے دعا

پیر 21 نومبر 2016 19:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شہداء کربلا اور مخدوم امین فہیم کے لئے دعا کی گئی۔ شہداء کربلا کے چہلم کے احترام میں اجلاس (آج) منگل کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

ٹلاوت قرآن خوانی کے بعد اجلاس میں شہداء کربلا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرحوم صدر مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لئے بھی فا تحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسپیکر سے درخواست کی کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے احترام میں اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔ اسپیکرنے اجلاس کا ایجنڈا موخر کر کے (آج) منگل تک ملتوی کر دیا۔