پاک فوج کا ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 6 بھارتی فوجی جہنم واصل

muhammad ali محمد علی پیر 21 نومبر 2016 20:40

پاک فوج کا ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب، ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر2016ء) پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6 بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ، کریلا اور بڑوہہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید جبکے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 6 بھارتی فوجی جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :