وفا اور جمہوریت کی پہچان ،پاسبان پی پی پارلیمنٹرین کے سابق صدر مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی ہالا میں سادگی سے منائی گئی

درگاہ سرور نوح میں پروقار تقریب ،پی پی قیادت نے اپنی بانی قائد کو بھلادیا کسی رہنما نے شرکت نہ کی

پیر 21 نومبر 2016 21:43

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) وفا اور جمہوریت کی پہچان اور پاسبان پی پی پارلیمنٹرین کے سابق صدر مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی ہالا میں سادگی سے منائی گئی ،درگاہ سرور نوح میں پروقار تقریب ،پی پی قیادت نے اپنی بانی قائد کو بھلادیا کسی رہنما نے شرکت نہ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفا اور جھموریت کی پہچان اور پاسبان ، پی پی پارلیمنٹرین کے سابق صدرمخدوم امین فہیم کی برسی ہالا میں انتہائی سادگی اور احترام کے ساتھ منائی گئی جہاںقرآن خوانی منعقد کرکے مرحوم مخدوم امین فہیم کو ایثال ثواب دیا گیاجس کے بعد درگاہ کے گدی نشین ،سروری جماعت کے روحانی پیشوا صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں نے صاحبزادے مخدوم محبوب الزماںایک بھائی مخدوم سعید الزماںاور بھتیجوں میں مخدوم احمد الزماں دیگروںکے ہمراہ درگاہ سرور نوح پہ حاضری دے کر پھولوں کی چڑھاکر خصوصی دعا کی بعد ازاں درگاہ کے احاطے میں سینکڑوں پی پی کارکنان اور سروری جماعت کے کارکنان کی موجودگی میں مرحوم مخدوم امین فہیم کی مغفرت کے لیئے دعا کی گئی تقریب میں مرحوم مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم رفیق الزماں اور مخدوم خلیق الزماں کسی مصروفیت کے باعث شرکت نہ کرسکے جبکے پی پی قیادت سے بھی کسی رہنما نے برسی تقریب میں شرکت نہ کی اور نہ ہی مرحوم کی مزار پہ حاضری تک دی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کے پی پی کی قیادت نے ہی اپنے قائد رہنما کو پہلی برسی پر ہی بھلاکر ناانصافی کی ہے جبکے ان کی پارٹی کے لیئے لازوال قربانیاں تھی اس موقعے پر درگاہ میں واک تھروگیٹ لگادیئے گئے اور داخلی خارجی راستوں پر پولیس ہائی الرٹ کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :