جاپان میں 7.3 شدت کا زلزلہ- فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بند - سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی۔ سمندر میں دس فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔حکام
میاں محمد ندیم منگل 22 نومبر 2016 11:39
ٹوکیو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 نومبر۔2016ء) جاپان میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سمندر میں تین میٹر یعنی دس فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر سات اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل کا قریبی علاقہ بتایا گیا ہے۔زلزلے کی گہرائی کا اندازہ 25 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔ٹوکیو الیکٹرک پاور زلزلے کے نتیجے میں فوکو شیما کے جوہری پلانٹ میں ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔کابینہ کے چیف سیکٹریٹری مسٹر سوگا نے ٹی وی پر نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پلانٹ کے واٹر کولنگ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن درجہ حرارت بڑھنے یا کسی اور خرابی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی-بعد ازاں پلانٹ کے نگران نے بتایا کہ انھوں نے گولنگ سسٹم کو دوبارہ سے سٹارٹ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.