سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 نومبر 2016 12:24

سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 نومبر۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیاسندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی مشیرِ قانون کی حیثیت سے تقرری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مشیر صرف وزیراعلی کی معاونت کرسکتا ہے وزارت نہیں چلا سکتا اور غیر منتخب شخص کو منتخب رکن اسمبلی اور وزیر کا اختیار دینا بھی غیر آئینی ہے جب کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون پر مہارت اور تجربہ بھی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مشیرِ قانون کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی اور مرتضی وہاب کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :