ابو ظہبی :خاتون ملازمہ پیدائش کے فوری بعد اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

منگل 22 نومبر 2016 14:59

ابو ظہبی :خاتون ملازمہ پیدائش کے فوری بعد اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے ..

ابو ظہبی۔(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار، 22نومبر، 2016) فلپائن سے تعلق رکھنے والی ملازمہ نے پیدائش کے فوری بعد اپنے بچے کا گلا گھونٹ کر موت کی ابدی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ خاتون ابو ظہبی میں ایک گھریلو ملازمہ تھی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے یہ بتایا کہ ملازمہ کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔جس کی بنا ء پر حاملہ ہو جانے کی صورت میں اس نے واش روم میں ایک بچے کو جنم دیا اور اس کے بعد اس کو مار کر کوڑے میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

اس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اسکے مالک کے گھر میں کسی کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے۔جبکہ خاتون نے پراسیکیوٹر کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ راستے میں جاتے ہوئے ایک اجنبی شخص نے اس کو پکڑ کر گا ڑی میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم ملازمہ نے بچے کو مارنے سے انکار کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت نہیں دی کہ اس کی موت کیسے واقع ہوئی ہے۔عدالت نے ملازمہ خاتون کوناجائز تعلقات اور قتل کے جرم میں گرفتار کرتے ہوئے کیس 14دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :