خوشحال زندگی اور قومی ترقی کیلئے بہبود آبادی کا پیغام ہر سطح پر عام کرنے کی ضرورت ہے

علامہ پیر اظہار بخاری ، شرین سخن، اور دیگر کا آگاہی سیمینار سے خطاب

منگل 22 نومبر 2016 21:29

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) خوشحال زندگی اور قومی ترقی کیلئے بہبود آبادی کا پیغام ہر سطح پر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آبادی میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر اضافہ قومی ترقی کا عمل متاثر کرتا ہے۔ بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور ملکی مسائل کے حل کے لئے لازم ہے کہ وسائل اور اخراجات میں توازن قائم کیا جائے۔ معاشرے کے تمام طبقوں کا تعاون حاصل کرکے آبادی کے بے ہنگم پھیلاو رروکا جاسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ پیر اظہار بخاری ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شرین سخن، پروگرام آفیسر بہادر خان، مولانا ابو طلحہ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی ظہیر بابر نے رہنما پاپولیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شعوری آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز ، سول سوسائٹی ، میڈیا کے نمائندوں، علماء کرام ، لیڈی ہیلتھ وزٹرز اور دیگر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

شرین سخن نے کہا کہ غربت ، بے روزگاری اورمعاشی ناہمواری اور دیگر متعدد مسائل خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے کا نتیجہ ہے اگر چھوٹے کنبے کو رواج دیا جائے تو لا تعداد مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ والدین اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہ برتیں اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ ملک و قوم کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں۔

پیر علامہ اظہار بخاری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ترقی کی راہ میں بہت بڑی روکاوٹ ہے اور آبادی شرح آبادی پر قابو پاکر ہی ہم اپنی زندگیوںکو سہل بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر پلیٹ فارم پر بہبود آباد ی کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی سطح پر پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کئے جا سکیں۔فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام آفیسر احسن بہادر شاہ نے اس موقع پر پائیدار ترقی رہنما اصول بیان کئے اورکہا کہ تمام شعبہ زندگی کے تعاون سے عوام میں بہبود آبادی کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی سطح پر آبادی میںاضافے سے درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور کہاکہ اگر پاکستان میں موجو دہ شرح آبادی میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ 36 برسوں میں پاکستان کی موجود ہ آباد ی دگنی ہو جائے گی۔ اس موقع پر مولانا ابو طلحہ نے بھی خطاب کیا اور بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل بیان کئے۔ m/ads/asr 1925

متعلقہ عنوان :