وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، ایجنڈا سولہ نکات پر مشتمل ، کابینہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گی

منگل 22 نومبر 2016 23:42

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ہو گا ،کابینہ اجلاس کا ایجنڈا سولہ نکات پر مشتمل ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز بدھ صبح دس بجے ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا سولہ نکات پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہ پر نظر ثانی کی منظوری ایجنڈے میں سرفہرست ہے جب کہ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی ۔کابینہ ای سی سی کی گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی ر ی اسٹرکچرنگ کے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دے گی ۔ اجلاس میں بھارتی ادویات کے لئے این او سی جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں وفاقی کابینہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ …(م د+ار )