آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اورامن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا، اعلامیہ

منگل 22 نومبر 2016 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی اورامن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بلوچستان حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی ترقی اور امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امن کے لئے جنرل راحیل شریف کی خصوصی توجہ کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔…(م د+ار )