بڑے رہنمائوں کا مقصد کسی کردار کا نہیں ، منزل کا حصول ہوتا ہے،حقیقی رہنما اپنے کردار سے مثال بنتے ہیں، مریم نواز کا ٹویٹ

منگل 22 نومبر 2016 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑے رہنمائوں کا مقصد کسی کردار کا حصول نہیں بلکہ منزل کا حصول ہوتا ہے،حقیقی رہنما اپنے کردار سے مثال بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بڑے رہنمائوں کا مقصد منزل کا حصول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی رہنما کا ہدف کسی کردار کا حصول نہیں ہوتابلکہ وہ اپنے کردار سے مثال بنتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :