ْ زائد المیعاد خوردنی تیل کے استعمال پرسیور فوڈ کو پانچ لاکھ ،کے ایف سی کو دو لاکھ جرمانہ

اشیائے خوردونوش کی تیاری میں ویسٹ میٹریل کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پرتین بیکریاں سیل

منگل 22 نومبر 2016 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میںناقص ،غیرمعیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشہور فاسٹ فوڈ چین سمیت ہوٹلوں اوریسٹورانوں کوجرمانے اورمتعدد کوسیل کردیا-تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے وزیرخوراک بلال یاسین کے ساتھ کے ایف سی کوزائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر دو لاکھ جرمانہ جبکہ سیور فوڈز کو ناقص صفائی کے انتظامات پرپانچ لاکھ جرمانہ اوربہتری کی وارننگ جاری کی- اس سے پہلے انہوں نے راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کیا- نشتر ٹائون کی ٹیم نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں میزان ہوٹل اورزین ہوٹل کوناقص صفائی پرپچیس پچیس سو روپے ،انجم ہوٹل کو چار ہزار جبکہ فیاض ہوٹل کو سات ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

شالیمار ٹائون کی ٹیم نے بٹ سویٹس کو 6500 جبکہ شالیمار روڑ پر شہاب سویٹس کو چار ہزار روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے مانگہ منڈی میں ماشاء اللہ بیکری کو بسکٹس بنانے کے لیے ویسٹ میٹیریل کا استعمال کرنے جبکہ پاک فوڈ ز اور یاسین بیکری کوزائدالمیعاد اشیاء استعمال کرنے پر سیل کردیا-گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے فیصل ٹائون میں الرحمن ریسٹورنٹ اینڈ نان شاپ کوپچیس سو روپے جرمانہ اور زائدالمعیاد اشیاء کو موقع پر ضائع کر دیااورشہنشاہی بریانی کو خام مال کی کوئی Traceability نہ ہونے پرچار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نندی پور ٹائون میں المدینہ ریسٹورنٹ کوورکرز کی ناقص جسمانی حالت،کھلی گندی نالیاں،کھلے کوڑا دان،اشیاء کی تیاری کے دوران ورکرز کا جیولری پہننااور واشنگ ایریا میں انتہائی گندگی ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار روپے جبکہ ہاٹ کیکس کو انسیکٹ کلر انسٹال نہ ہونے،اشیاء پر تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :