سیالکوٹ،بیوٹیشن کو زیادتی کا نشانہ اور استرا سے گلہ کاٹنے کے الزا م میں تین سگے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ،ملزمان فرار

منگل 22 نومبر 2016 23:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء)بیوٹیشن کو زیادتی کا نشانہ اور استرا سے گلہ کاٹنے کے الزا م میں تین سگے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ،پولیس نے بیوٹیشن کا میڈیکل حاصل کرلیا ، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوگی ،ملزمان فرا ر ہو گئے۔،تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ کی رہائشی 16سالہ بیوٹیشن ثناء بشیر جو کہ غلام حسین بھٹہ کی بیٹی کی رسم حنا کی تقربیات میں ان کے گھر جاتی تھی اور اس دوران تینوں بھائیوں میں سے ایک نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور بعدازاں تیز دھار استرا سے اس کے گلہ کاٹا اور بعدازاں نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جس پر پولیس نے زیادتی کا شکار ثناء بشیر کی ہمشیرہ اختر بی بی کی درخواست پر ملزمان شکور بھٹہ، قیوم بھٹہ اور رئوف بھٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کا میڈیکل کروالیا ہے میڈیکل میں بیوٹیشن سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم تینوں ملزمان فرار ہوگئے ہیں اختر بی بی کا کہنا ہے کہ باپ کی وفات کے بعد میں نے اپنی بہن ثناء کو اپنے پاس رکھ لیا ہوا تھا اور اسے بیوٹیشن کا کام سکھایا تھا ملزمان اپنی بہن کی شادی رسم حنا کی تقربیات میں دلہن کو تیار کرنے کیلئے تین روز کیلئے میری ہمشیرہ کو اپنے گھر لے جاتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جو کہ ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے۔