نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ممکنہ طور پر 24 یا 25 نومبر کو کر دیا جائے گا: نجم سیٹھی کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 22 نومبر 2016 23:49

نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ممکنہ طور پر 24 یا 25 نومبر کو کر دیا جائے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ممکنہ طور پر 24 یا 25 نومبر کو کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

نئے آرمی چیف کے چناو کیلئے وزیراعظم کی جانب سے اپنے قریبی رفقاء سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے دعوی کیا ہے کہ ئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ممکنہ طور پر 24 یا 25 نومبر کو کر دیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر وزیراعظم بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل ہی نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :