Live Updates

بابر اعوان کی عمران خان کی لیگل ٹیم میں‌شمولیت، اب بابر اعوان سچ بولیں گے ۔ نجم سیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 نومبر 2016 13:59

بابر اعوان کی عمران خان کی لیگل ٹیم میں‌شمولیت، اب بابر اعوان سچ بولیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعوان پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی دعا قبول ہوجائے گی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اللہ بابر اعوان کو سچ بولنے کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل ہو کر بابر اعوان اب سچ ہی بولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، یہ محض ڈرامے بازی ہے۔ ان کے پاس کچھ بھی موجود نہیں ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان سے مزید ثبوتوں کے حوالے سے جب سوال کیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات