قومی اسمبلی میں سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی

بدھ 23 نومبر 2016 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں چوہدری شہباز قریشی نے کہا کہ سابق نگران وزیراعظم معین قریشی انتقال کر گئے ہیں ان کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا قمر الدین نے سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔