سکردو ، حفیظ الرحمن کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے ،شاید قومی ہیروز ان کے کام کے نہیں ہیں

سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور عمران ندیم کا حسن سدپارہ کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 23:04

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور عمران ندیم نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے ،شاید قومی ہیروز ان کے کام کے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزسیکریٹریٹ میں فاتح مائونٹ ایوریسٹ حسن سدپارہ کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صدارتی ایوارڈ کے علاوہ صوبائی حکومت نے اپنے وسائل کے حساب سے ان کی خدمات کی اور زرداری نے انہیں مائونٹ ایوریسٹ فتخ کر نے کیلئے ممکنہ مالی مدد بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چھ چوٹیوں کو سرکر کے علاقے اور ملک کا نام روشن کیا تھا ایسے ہیروز کیلئے خصوصی جہاز چارٹر کرنا چاہیے تھا تا ہم حفیظ الرحمن کو اپنی کرسی اور اقتدار سے غرض ہے انہیں ہیروز سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور قومی ہیرو کیساتھ ان کے سلوک کی بھرپور مذمت کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :