وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جمیل الدین عالی کی قبر پر فاتحہ خوانی ، پھولوں کی چادر چڑھائی

بدھ 23 نومبر 2016 23:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کالا پل قبرستان میںواقعہ جمیل الدین عالی کی قبر پر فاتحہ خوانی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم جمیل الدین عالی صاحب کی یاد میں کوئی ادارہ قائم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جمیل الدین عالی کی ادب کے لئے نمایاں خدمات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ معاشرے کی ترقی میں ادب و ثقافت کا کردار اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :