آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس

لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری اورمؤثرجواب دیا جائے: آرمی چیف کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 22:37

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلی عسکری قیادت شریک ہے۔ اجلاس میں ایل او سی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسافر بس پر بھارتی فائرنگ سے شہادتوں پر صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ معصوم شہریوں کوجان بوجھ کر نشانہ بناناغیرپیشہ ورانہ اورناقابل قبول ہے. آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری اورمؤثرجواب دیا جائے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے کی تعریف بھی کی۔