بارانی یونیورسٹی میں پانی، توانائی، خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح
موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کا تعاون نا گزیر ہی؛ غربت کا خاتمہ، خوراک اور توانائی کا تحفظ ہر ملک کا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب، پاکستان میں جاپان کے سفیر تقاشی کری، ہائی کمشنر ملائیشیا کا افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 23 نومبر 2016 23:19
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور پارلیمان شیخ آفتاب نے کہاکہ حکومت پاکستان زراعت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور پانی کی بچت ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ ماحول کو آلودگی کو محفوظ بنانے کیلئے بجلی کی پیداوار کیلئے متبادل ذرائع پر زور دیا جا رہاہے اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے لئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان اشتراک ازحد ضروری ہے تاکہ مسائل کے حل تجویز کئے جا سکیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر تقاشی کری نے کہاکہ صاف پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات میں جاپان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور جاپان یونیسکو کے تعاون سے انڈس واٹر سسٹم پر فلڈ واننگ سسٹم لگانے کیلئے تعاون فراہم کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ چاپان انسانی جانوں کے تحفظ، ماحول کے محفوظ بنانے اور غربت کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہے اور پاکستان میں لاہور، کراچی، فیصل آباداور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعاون فراہم کر رہاہے۔ تین روزہ کانفرس کی افتتاحی تقریب سے ہائی کمشنر ملائیشیا ، یونیسکو ڈائریکٹر وائی بیکی جینسن اور وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کہاکہ انسانی جان کو مستقبل میں درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون ازحد ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام ممالک میں تعان ہی موجودہ مسائل کا واحد حل ہے اور اس سے ہم دنیا کو مذید محفوظ اور ماحول کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.