العین کے علاقے میں تین بچے کنویں میں گر کر جاں بحق ، ایک کو بچا لیا گیا

جمعرات 24 نومبر 2016 10:00

العین کے علاقے میں تین بچے کنویں میں گر کر جاں بحق ، ایک کو بچا لیا گیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 24نومبر 2016) :العین سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ العین کے قریبی علاقے کے ایک کنویں میں چار بچے گرگئے جن میں سے تین ڈوب کر جاں بحْق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت مطابق چاروں بچے کنویں پر ڈالی گئی لکڑی کی چھت پر بیٹھے تھے کہ بوسید ہ ہونے کی وجہ چھت اچانک ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے چاروں گہرے کنویں میں جاگرے ۔علاقہ مکینوں نے سول ڈیفنس کنٹرول روم میں فوری طور پر اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو کارروائی کے دوران ایک بچے کو بچایا جس سکا جبکہ باقی تینوں بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔