پاکستان کی تینوں‌مسلح افواج تیار ہیں، بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 نومبر 2016 11:46

پاکستان کی تینوں‌مسلح افواج تیار ہیں، بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے۔ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2016ء) : ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اڑی واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر مکمل نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف ایک مکمل جنگ ہے۔

اور اس آپریشن میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ ہم ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے واقف ہیں۔ بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے۔ سہیل امان نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ مسئلہ کشمیرکے حل پر توجہ دے۔ بھارت اصولوں پر بات کرے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سرحدوں پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مکمل تیار ہیں۔ نائیجیریا اور قطر کیلیے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہ۔ ےدوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔ ائیر چیف مارشل نے مزید کہا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :