صبا قمر اور عظیم سجاد کی فلم ’’8969‘‘ سنسر بورڈ سے پاس

جمعرات 24 نومبر 2016 12:22

صبا قمر اور عظیم سجاد کی فلم ’’8969‘‘ سنسر بورڈ سے پاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) اداکارہ صبا قمر اور عظیم سجادکی فلم ’’8969‘‘مر کزی فلم سنسر بورڈ اور پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردی۔مذکورہ فلم کوعام نمائش کے لیے موزوں قراردیتے ہوئے اسے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ فلم کے پروڈیوسر اے جے خان اور مصنف و ہدایتکارعظیم سجاد ہیں۔

(جاری ہے)

فنکاروں میں اد اکارہ صبا قمراورعظیم سجاد کے علاوہ حسین ٹوانہ، صدف حمید، حسیب خان، سماشاہ، عون سرور، انعم ملک، سنی خان، زنیرہ ماہم، نورالحسن، نور کبیر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی نمائش 2 دسمبر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلمسازنے بتایاکہ یہ خالص پاکستانی فلم ہے جس کی موسیقی سے لے کرپوسٹ پروڈکشن تک پاکستان میں کرائی گئی ہے۔ یہ ایک تفریحی فلم ضرورہے لیکن اس میں اصلاحی پہلو کو نمایاں کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :