بارڈر لائن میں اشتعال انگیزیاں ، بھارت جا کر کام کرنیوالے اپنے شہداء کے خون سے غداری کر مرتکب ہونگے ‘ رابی پیرزاہ

جمعرات 24 نومبر 2016 12:50

بارڈر لائن میں اشتعال انگیزیاں ، بھارت جا کر کام کرنیوالے اپنے شہداء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بھارت جس طرح کی اشتعال انگیزیاں کر کے شہری آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے اس سے اسکا گھنائونا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، بھارتی گولہ باری کی وجہ سے ہمارے کئی فوج جوان اور شہری شہید ہو چکے ہیں ، اب جو اداکار بھی بھارت جا کر ان کی فلموں میں کام کرے گا وہ اپنے شہداء کے خون سے غداری کا مرتکب ہو گا ۔

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 65کی جنگ بھول چکا ہے جب پاک فوج نے کم وسائل ہونے کے باوجود بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا تھا جس سے ڈر کر وہ جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ پہنچ گیا تھا اور اب 2016ء میں بھی پاک فوج کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

خدا کے فضل سے ہماری فوج بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دینی کی صلاحیت رکھتی ہے جو اس کی آنے والی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ امن پسند لوگ ہیں مگر جب ان پر جنگ مسلط کی جائے تو 313کا لشکر بھی کانفروں کے ایک ہزار لشکر پر بھاری ثابت ہوتا ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دینا ہو گا ۔ جبکہ بھارت میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو انکی فلموں اور گانوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :