آفر ین خان نے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’رولا ویا دا ‘‘میں دھوم مچا دی ‘ سخاوت ناز کی جگتوں نے بھی شائقین کے دل جیت لیے

جمعرات 24 نومبر 2016 13:01

آفر ین خان نے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’رولا ویا دا ‘‘میں دھوم مچا دی ‘ سخاوت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) اداکارہ آفر ین خان نے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’رولا ویا دا ‘‘میں دھوم مچا دی جبکہ سخاوت ناز کی جگتوں نے بھی شائقین کے دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفر ین خان اور نامور اسٹیج اداکار سخاوت آجکل سنگم تھیٹر میں پر فارم کر رہے ہیں جہاں آفر ین خان کی پنجابی گانوں پر پرفارمنس نے بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اور شائقین کی جانب سے سخاوت ناز کی پر فارمنس پر انکوبھی دل کھول کر داد دی جارہی ہے جبکہ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں ارم مغل ‘ماہ رخ ’اریبہ اور شاہد ہ بیگم کے علاوہ مٹھو جی اور زاہدعلی خان سمیت دیگر فنکار بھی پر فارم کر رہے ہیں اور ڈرمہ آئندہ جمعہ تک جاری رہیگا ۔