آصف زرداری نے مراد علی شاہ اور مرتضی وہاب کو دبئی طلب کر لیا

جمعرات 24 نومبر 2016 13:16

آصف زرداری نے مراد علی شاہ اور مرتضی وہاب کو دبئی طلب کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب کو دبئی طلب کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ اور مرتضی وہاب آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں مرتضی وہاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات چیت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ مشیر قانون سندھ کے پاس اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی تھا لیکن عدالت نے مرتضی کو کام کرنے سے روک دیا ۔سندھ حکومت نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :