اگلے آرمی چیف کے لیے وزیر اعظم نوازشریف قمر باجوہ کا نام فائنل کر چکے ہیں۔ رووف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 نومبر 2016 13:16

اگلے آرمی چیف کے لیے وزیر اعظم نوازشریف قمر باجوہ کا نام فائنل کر چکے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار رؤوف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اگلے آرمی چیف کے لیے قمر باجوہ کا نام فائنل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سینئیارٹی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر جنرل زبیر محمود حیات ہیں، دوسرے نمبر پر لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم ، تیسرے نمبر پر لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے جبکہ چوتھے نمبر پر لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔

(جاری ہے)

رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اُمید ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف کے انتخاب میں سینئیارٹی کو مد نظر رکھیں گے۔ اب یہاں دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چوتھے نمبر پر موجود لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگلا آرمی چیف مقرر کرنے کا مبینہ فیصلہ کر چکے ہیں۔ اور خورشید شاہ کا یہ بیان وزیر اعظم نواز شریف کے لیے مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنے بیانات میں اکثر ہی کہہ چکے ہیں کہ نئے آرمی چیف کے لیے سب سے سینئیر اُمیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: