ان تمام لوگوںکا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کامیاب بنا یا ، وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آگے بڑھیں اور ایک ملک کی صورت ترقی کریں،ہمارے پاس ایک نیا موقع ہے کہ ہم اپنے شہروں کو واقعتامحفوظ بنائیں اورایک محفوظ معاشرے کی تعمیر کریں،میں چاہتا ہوں کہ آپ سب امریکہ کو ایک بار پھر دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے میں میرا ساتھ دیں

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یومِ شکرانہ پر ویڈیو پیغام

جمعرات 24 نومبر 2016 14:30

ان تمام لوگوںکا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کامیاب بنا یا ، وقت آگیا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے قومی تہوار کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں کامیاب بنا یا اوراب وہ امریکہ کو ایک کامیاب ملک بنائیں گے۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ نے قومی تہوار یومِ شکرانہ (تھینکس گیونگ ڈی) کے موقع پرٹویٹرپرجاری کردہ ویڈیو پیغام میں امریکہ اور تمام امریکیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ا نہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے ہم سب کو اس کے لیے شکرگزار ہونا چاہیئے اور باہمت طریقے سے آنے والے مستقبل کا سامنا کرنا چاہئے۔ آپ سب کو یومِ شکرانہ مبارک ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ کا شکرگزار ہونا چاہیئے جہاں ہم بڑے ہوئے محبت کیرشتے قائم کیے اور اپنے خاندانوں کی پرورش کی نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آگے بڑھیں اور ایک ملک کی صورت ترقی کریں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تاریخ کے مشہور ترین صدور میں سے ایک صدر ابراہم لنکن کے الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ صدر لنکن نے کہا تھا کہ سارے امریکہ کی ایک آواز ہونی چاہئیے۔نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک نیا موقع ہے کہ ہم اپنے شہروں کو واقعتامحفوظ بنائیں اورایک محفوظ معاشرے کی تعمیر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ ساز الیکشن کمپئین ختم ہوچکی ہے لیکن اب اس سے بھی زیادہ اہم قومی کمپیئن شروع ہوئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب امریکہ کو ایک بار پھر دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے میں میرا ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ یوم شکرانہ خاص طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا میں منایا جانے والا ایک قومی تہوار ہے۔ اس تہوار کا مقصد فصل اور گزشتہ سال کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے۔ یوم شکرانہ کینیڈا میں اکتوبر کی دوسری پیر کو، جب کہ ریاست ہائے متحدہ میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں دیگر متعدد مقامات پر بھی اس سے ملتی جلتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ یوم شکرانہ تاریخی اعتبار سے مذہبی اور ثقافتی نوعیت کا حامل تہوار ہے لیکن عرصہ دراز سے اسے سیکولر تہوار کے طور پر بھی منایا جانے لگا ہے۔