Live Updates

عمران خان کچھ بھی کر لیں ان کی شادی نیہیں ہو گی ۔ منظور وسان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 نومبر 2016 14:40

عمران خان کچھ بھی کر لیں ان کی شادی نیہیں ہو گی ۔ منظور وسان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2016ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کر لیں ان کی شادی نہیں ہو گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں پر شادی کرنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

اس دفعہ محض باتیں ہوں گی ، عمران خان کی شادی مشکل ہے۔ منظور وسان نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ دسمبر میں پیپلز پارٹی بڑا سرپرائز دے گی۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے وزیر اعظم نواز شریف کو بچا لیں گے۔ جو بھی باہر جانے کی کوشش کریں گے پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات