بائی لاز کی خلاف ورزی، کھیلوں کے میدان،قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ فروخت کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کو در پیش معاملات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، ملک اقبال چنڑ

جمعرات 24 نومبر 2016 16:04

بائی لاز کی خلاف ورزی، کھیلوں کے میدان،قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ فروخت ..
لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)صوبائی وزیر کو آپر یٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر قسم کے معاملات کو فوری درست کر لیں۔ ایسی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیلوں کے میدان،قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ کو بھی فروخت کر دیا ہے کے خلاف سخت قانونی چارہ جو،ْی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

لاہور کی سوسائٹیوں سے اب تک کیپٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ کی مد میں 1.25ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔لاہور میںتمام کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کو در پیش معاملات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی محکمے سے متعلق معاملات اور مسائل کو فوری حل کرنے کی پابند ہونگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے نئی جدت لائی گئی ہے۔

ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔لاہور کی 104فعال سوسائٹیوں کی انسپکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مکینوں کو درپیش شاکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔