ممنون حسین کی خاموشی ،فلمی ستاروں کی نظر میں آصف زرداری بدستور صدر پاکستان

ممنون حسین کون ہے ،میں نہیں جانتی ، معروف فلمی اداکارہ سماء شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 16:07

ممنون حسین کی خاموشی ،فلمی ستاروں کی نظر میں آصف زرداری  بدستور صدر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی خاموشی کی وجہ سے فلمی ستاروں کی نظر میں آصف علی زرداری ابھی تک پاکستان کے صدر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں معروف فلمی اداکارہ سما شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان آپ کی نظر میں پاکستان کے موجودہ صدر کون ہیں،ممنون حسین ،آصف علی زرداری یا پھر سعیدالزماں صدیقی،جس پر سماء شاہ نے آصف علی زرداری کانام لیا جسے سن کر میزبان بھی حیران رہ گئے کہ صدر مملکت کی خاموشی کی وجہ سے فلمی ستارے ابھی تک آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر مان رہے ہیں۔

اس کے بعد سماء شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ ان 3شخصیات شیخ رشید،چوہدری نثار علی خان اور رانا ثناء اللہ میں سے کس کے ساتھ سیلفی لینا پسند کریں گی،اس پر سماء شاہ نے جواب دیا کہ وہ شیخ رشید کے ساتھ سیلفی لینا پسند کریں گی۔اس کے بعد سماء شاہ نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ علی ظفر کے ساتھ ہیروئن بن کر آئوں