پشاور، انٹر ریجنل انٹرکلب صوبائی ہاکی چیمپئن شپ ،لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں شروع

جمعرات 24 نومبر 2016 18:49

پشاور، انٹر ریجنل انٹرکلب صوبائی ہاکی چیمپئن شپ ،لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) انٹر ریجنل انٹرکلب صوبائی ہاکی چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگئی،جس میں صوبے بھر سے ریجنل ٹورنامنٹ کی فاتح چودہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔افتتاحی میچز میں بجلی گھرکلب مردان نے الصدیق کلب ڈی آئی خان کو پانچ صفر سے شکست دیدی باضابطہ افتتاح پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور چیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سابق آئی جی خیبرپختونخوا سعید خان مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ‘ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ‘ہدایت اللہ ‘کوچ سید ضیاء الرحمان بنوری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھییں۔

گزشتہ روز ہونیوالے پہلے میچ میں بجلی گھرکلب مردان نے الصدیق کلب ڈی آئی خان کو پانچ صفر سے شکست دیدی،مردان کی طرف سے جواد، ایمل، حیات اور عدیل نے گول کئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا میچ نوے کلے سوات اور ڈیرہ ریڈ ڈی آئی خان کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا ‘دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ‘ڈی آئی خان نے دو مرتبہ برتری حاصل کی جس کو سوات نے برابر کیا ‘سوات کی طرف سے دونوں گول اسرار جبکہ ڈی آئی خان کی طرف سے پہلا گول مرتضیٰ اور دوسرا اکبر زمان نے سکور کیا۔

چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہورہی ہے جس کے آرگنائزنگ سیکرٹری صوبائی سیکرٹری سید ظاہر شاہ ہیں۔ چیمپئن شپ میںصوبے بھر سے ہر ریجن کی دو دو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈی آئی خان ریجن سے ڈیرہ ریڈاور الصدیقی کلب، بنوں ریجن سے باچاخان اور خادم کلب، مردان ریجن سے بجلی گھرریڈاور ہوتی کلب مردان ، سوات ریجن سے البدرہاکی کلب تیمرگرہ اور نوے کلے مینگورہ، ہزارہ ریجن سے فضل ہاکی کلب اور شاہین تربیلہ کلب، پشاور ریجن سے سول کواٹر ہاکی کلب اور پرنس سول کواٹر کلب ، کوہاٹ ریجن سے خازئی اور ایوب کلب شامل ہیں‘ تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائینگے جن کو چار گروپس میں تقسیم کیاجائے گا جس میں فاتح تین ٹیمیں آل پاکستان انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :