پی ایچ ایف نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئی18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا

عماد بٹ کپتان اور محمد دلبر نائب کپتان مقرر ، ورلڈ کپ8دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا

جمعرات 24 نومبر 2016 19:11

پی ایچ ایف نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئی18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریش (پی ایچ ایف) نے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان جونئیرہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا، عماد بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد دلبر نائب کپتان ہوں گے ۔جونئیر ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان جونئیرہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کو این او سی مل چکا ہے لیکن ٹیم کو تاحال بھارتی ویزوں کے اجرا ء کا انتظار ہے ،18رکنی ٹیم میں کپتان عماد بٹ ، نائب کپتان محمد دلبر، علی رضا ، منیب الرحمان ، عاطف مشتاق، حسن انور ، مبشر علی ، ابوبکر محمود، فیضان ، جنید کمال ، تعظیم الحسن ، شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد عتیق ، بلال قادر محسن صابر سہیل ریاض اور سمیع اللہ شامل ہیں ۔

گرین شرٹس کو ایک بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :